اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں لکھا ہے: سلامتی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام 8 اپریل سن 2024 کو اقوام متحدہ میں اسرائيل کے مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط کے بے نبیاد دعوؤں اور حوالوں کی ہم تردید کرتے ہيں۔
انہوں نے کہا ہے : اسلامی جمہوریہ ایران نے یہ قدم ، اسرائيلی حکومت کی جانب سے متعدد جارحیتوں خاص طور پر 1 اپریل 2024 میں اقوام متحدہ کی شق نمبر 4 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کے سفارتی مرکز پر حملے کے جواب میں اٹھایا ہے۔
ایروانی نے لکھا: ہم ایک بار پھر زور دیتے ہيں اسلامی جمہوریہ ایران نے اسرائيل کے خلاف کسی بھی طرح سے جنگ کا آغاز نہيں کیا لیکن اپنی ارضی سالمیت، سیکوریٹی اور مفادات کے تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی جارحیت کے جواب کا بین الاقوامی قوانین کی رو سے اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ